Ad Code

Responsive Advertisement

شاپ رجسٹریشن کروانے سے کیا مراد ہی؟ احساس راشن رعایت پروگرام میں شمولیت کیلیئے Link 🖇️🔗 Ehsaas Rashan

 ‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

 میرا گھرانہ احساس راشن پروگرام میں اہل ہے چیک کر کے بتا دیں. شکریہ

3310065843 شناختی کارڈ نمبر


‏محترم لقمان صاحب، وعلیکم السلام!

آپ سے التماس ہے کہ احساس راشن رعایت پروگرام میں شمولیت کیلیئے اس پورٹل پر رجوع کر کے اپنے گھرانے کو رجسٹر کروائیں۔ رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر رجسٹرڈ گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات8171سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

https://t.co/8UuWLiB60E‎ 


‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎میڈم کریانہ شاپ رجسٹریشن کروانے سے کیا مراد ہی؟؟ کیا کریانہوالوں کو سبسیڈائزڈ اشیاء ملیں گی کہیں سے سیل کرنے کے لیے پلیز میکانزم کی وضاحت فرما دیں


‏محترم شہزاد اکبرصاحب،

احساس راشن رعایت پروگرام میں اہل گھرانوں کو رعایتی نرخوں پرمخصوص اشیائے خوردونوش فروخت کرنےکے لیئےکریانہ مالکان راشن پورٹل پرخودکو رجسٹرکرواسکتےہیں۔بعداز رجسٹریشن، نیشنل بینک سےمنظور شدہ دکانداروں کوآٹا،خوردنی تیل اور دالوں کی فروخت پر پرکشش کمیشن دیاجائےگا۔


‏‎اس پروگرام میں میں کتنی آمدنی والے گھرانے رجسڑڈ ہو سکتے ہیں؟؟؟


‏محترم چوہدری طاہر انقلابی صاحب،

ملک میں بسنے والے ایسے گھرانے جن کی ماہانہ آمدنی پچاس ہزار روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پورٹل پر خود کو مندرج کروا سکتے ہیں۔ 


Dokandar ko riyati paisy kis tariqy say milaingy


‏محترم نعیم خان صاحب،

احساس راشن رعایت پروگرام میں شامل دکانداروں کا کمیشن ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کیا جائے گا۔

 


ہم کس طرح شمولیت کرسکتے ہیں 


‏محترم احمد زئی صاحب،

احساس راشن رعایت پروگرام میں شمولیت کیلیئے گھرانے اور کریانہ دکاندار اس پورٹل پر رجوع کر کے خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات8171سے بھجوا دئیے جائیں گے۔

https://t.co/8UuWLiB60E‎


‏‎اس کے وضاحت کریں احساس راشن پروگرام سے ہمیں کون سا فاٸدہ ہوگا محترمہ



‏محترم محمد یونس صاحب،

احساس راشن رعایت پروگرام میں وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق اہل ٹھرائے جانے والےکم آمدنی والے دو کروڑ گھرانوں کو فی گھرانہ ایک ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی۔ یہ رعایت آٹا، خوردنی تیل اور دالوں کی خریداری پر دی جائے گی۔ 

‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎محترمہ


اس میں مرد اور عورتیں دونوں میں سے کوئی ایک اپلائی کر سکتے ہیں؟


اس میں اگر گھر کے بہت سے افراد اپلائی کریں تو اس سے ہو گا؟

‏محترم وسیم صاحب،

ہر گھر سےایک ہی درخواست دی جا سکتی ہے۔ ہرگھرانہ اپنےایک فرد(خاتون یامرد) کو چنےگا۔اسکا شناختی کارڈاورموبائل فون نمبر درج کرنا ہوگا کیونکہ دکان سے رعایتی سامان گھرانے کا رجسٹرڈ فرد ہی لے سکےگا۔خاص خیال رکھیں کہ اس فردکاموبائل فون اورسم اسکےشناختی کارڈ پر رجسٹرہو۔



‏‎میڈم اس کا ریپلائی کب ائے گا اور ھمیں کیسے پتہ چلے گا کہ کون سی دوکان سے ھمیں رعایت ملے گا ۔۔


‏محترم نعمان صاحب،

احساس راشن پورٹل پر رجسٹریشن کے چار ہفتوں کے اندر گھرانوں کو ان کی اہلیت کے پیغامات8171سے بھجوا دئیے جائیں گے۔اہل ٹھہرائے جانے والےگھرانے اپنے علاقے میں نیشنل بینک کی جانب سے منظور شدہ کریانہ دکانوں سے رعایتی راشن خرید سکیں گے۔


‏‎السلام علیکم میڈم لوگ راشن تک ملنا شروع ہو جائے گا

‏محترم شاہد صاحب، وعلیکم السلام!

احساس راشن رعایت پروگرام پر عمدرآمد انشاءاللہ اگلے مہینے کے وسط سے شروع ہو جائے گا۔


‏آج سے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت کم آمدنی والے گھرانوں اور کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ برائے رجسٹریشن، صارفین اس لنک پر رجوع کریں۔



Ehsaasrashan.pass.gov.pk




‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎اسلام علیکم میڈم صاحبہ کریانہ سٹور والے کا بینک اکاونٹ نہ ہو تو وہ کسی اور کا بینک اکاونٹ استمعال کرسکتا ھے‏محترم ساجدصاحب،

 

احساس راشن پورٹل پرکریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلیئے بینک اکاؤنٹ لازمی ہے۔اگر دکاندار کابینک اکاؤنٹ پہلےسےکسی بھی بینک میں کھلاہواہےوہ اسکی تفصیلات فراہم کر کے رجسٹرہوسکتا ہےلیکن جنکا اکاؤنٹ نہیں ہےوہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سےرجوع کر کےاپنا اکاؤنٹ کھلوائیں


‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎خود کو کہا سےرجسٹرڈ کرنا ھوگا مطلب عام عوام کہا سے کریں موباٸل یوزر کیسے کریں


‏محترم سید مقبول شاہ صاحب،

گھرانے اور کریانہ دکاندار احساس کے راشن رعایت پورٹل پر درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اپنی رجسٹریشن آج ہی جمع کروائیں تاکہ جانچ پڑتال کے بعد آپ کو اہلیت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

https://t.co/8UuWLiB60E‎


‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎‎دکان دار کو اس کا کیا فائدہ ہو گا رجسٹریشن پہ؟

‏محترم عثمان صاحب،

جو کریانہ دکاندارپورٹل رجسٹریشن اور جانچ پڑتال کےبعد احساس راشن رعایت میں شامل ہوں گےانکووضع کردہ قواعدکے مطابق رعایتی راشن کی سیل پر پرکشش کمیشن دیاجائےگا۔ہرسہ ماہی میں کریانہ مالکان کوقرعہ اندازی کےذریعےگاڑیاں،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر انعامات دئیےجائیں گے




‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎میڈم ! احساس راشن میں کریانہ سٹور کی رجسٹریشن کےلیے بینک اکاؤنٹ کا نیشنل بنک میں ہونا ضروری ہے یا کسی اور بنک میں ہوسکتا ہے ؟

‏محترم ثناءاللہ صاحب،

احساس راشن پورٹل پرکریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلیئے بینک اکاؤنٹ لازمی ہے۔اگر دکاندار کابینک اکاؤنٹ پہلےسےکسی بھی بینک میں کھلاہواہےوہ اسکی تفصیلات فراہم کر کے رجسٹرہوسکتا ہےلیکن جنکا اکاؤنٹ نہیں ہےوہ نیشنل بینک کی قریبی شاخ سےرجوع کر کےاپنا اکاؤنٹ کھلوائیں 


‏‎‎‎‎‎‎‎‎‎کیا احساس کفالت کی رقم حاصل کرنے کیلئے ویکسینیشن کارڈ کا ہونا لازمی ہے؟؟؟

‏محترم صارف،

احساس کفالت کی رقم وصولی کیلیئے فی الحال ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ہے۔ 


Post a Comment

1 Comments

Close Menu